Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / اراضی تنازعہ: راہول گاندھی پر بی جے پی کی تنقید

اراضی تنازعہ: راہول گاندھی پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی 15 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) راہول گاندھی پر صنعتکاروں کو کوڑیوں کے مول اراضی حوالہ کردینے کا نریندر مودی پر الزام عائد کرنے کی وجہ سے بی جے پی نے آج کہا کہ کانگریس کے قائد کو اراضی کی اُس قیمت کا انکشاف کرنا چاہئے جس پر اُن کے بہنوئی رابرٹ وڈرا نے ہریانہ میں اراضی حاصل کی ہے۔ بی جے پی کے ترجمان پرکاش جاؤدیکر نے کہا کہ راہول گاندھی نے نریندر مودی پر صنعتکاروں کو کوڑیوں کے مول زمین فروخت کرنے کا اور گجرات کی ترقی کے نمونہ کو کافی کا نمونہ قرار دیا ہے ۔ جاودیکر نے کہا کہ ایسے بے بنیاد الزامات عائد کرنے سے پہلے راہول گاندھی کو وضاحت کرنا چاہئے کہ ان کے بہنوئی نے کس قیمت پر اراضی حاصل کی ہے ۔ انہیں یہ بھی واضح کرنا چاہئے کہ راشٹرپتی بھون کے قریب وسیع قطعہ اراضی انہیں کیوں دیا گیا ۔ 2G اور کوئلہ بلاک مختص کرنے کے مسائل اٹھاتے ہوئے انہوںنے کہا کہ کانگریس اور راہول گاندھی کو نا اہل کمپنیوں کو اسپکٹرم کے لائسنس اور کوئلے کے بلاکس مختص کرنے کی وضاحت کرنی چاہئے ۔ اس کے بعد ہی وہ دوسروں پر تنقید کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر ریاستی حکومت کی صنعتی پالیسی کے تحت اراضی کم قیمت پر فروخت کی جاتی ہے ۔ حکومت گجرات کی بھی ایک صنعتی پالیسی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT