Sunday , June 24 2018
Home / جرائم و حادثات / اراضی تنازعہ پر خاتون کا قتل

اراضی تنازعہ پر خاتون کا قتل

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) اراضی کے تنازعہ میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا تاہم اس خاتون کے قتل پر اس کے بیٹے اور سسرالی رشتہ داروں پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انسپکٹر معین آباد مسٹر روی چندرا نے بتایا کہ 53سالہ انجماں جو سورنگل ولیج کے ساکن شنکریا کی بیوی تھی آج صبح اپنے کمرے سے مردہ دستیاب ہوئی۔ اس کے گلے اور سر پر نشان تھے۔ انسپک

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) اراضی کے تنازعہ میں ایک خاتون کا قتل کردیا گیا تاہم اس خاتون کے قتل پر اس کے بیٹے اور سسرالی رشتہ داروں پر شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ انسپکٹر معین آباد مسٹر روی چندرا نے بتایا کہ 53سالہ انجماں جو سورنگل ولیج کے ساکن شنکریا کی بیوی تھی آج صبح اپنے کمرے سے مردہ دستیاب ہوئی۔ اس کے گلے اور سر پر نشان تھے۔ انسپکٹر کا کہنا ہے کہ انجماں اور اس کے بیٹے سری سیلم اور بہو مادھوی کے درمیان تین ایکڑ اراضی کا تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس کو شبہ ہے کہ انجماں کے بیٹے اور اس کے سسرالی رشتہ داروں نے انجماں کا مبینہ قتل کردیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT