Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / اراضی رجسٹریشن و اسٹامپ فروخت کنندگان کیلئے شعور بیداری مہم

اراضی رجسٹریشن و اسٹامپ فروخت کنندگان کیلئے شعور بیداری مہم

جاگرتا سی ڈی کی رسم اجراء، جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال کا خطاب

جاگرتا سی ڈی کی رسم اجراء، جناب محمد محمود علی ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر مال کا خطاب
حیدرآباد۔16مئی(سیاست نیوز) اراضیات کے رجسٹریشن اور اسٹامپس کی خرید وفروخت کرنے والوں کے اندر شعور بیداری مہم کے لئے محکمہ اسٹامپ ورجسٹریشن کی جانب سے تیار کردہ سی ڈی جاگرتا کی ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی کے ہاتھوں ایم سی آر ایچ آر ڈی ‘ جوبلی ہلز میںاجرائی عمل میںآئی۔ حیدرآباد ڈی آئی جی محکمہ اسٹامپ اینڈرجسٹریشن وی سرینواس‘ رنگا ریڈی ڈی آئی جی مدھوسدھن ریڈی کے علاوہ محکمہ اسٹامپ و رجسٹریشن کا عملہ بھی اس موقع پر مو جود تھا۔جناب محمد محمو دعلی نے اراضیات کی خرید وفروخت کے موقع پر چوکنا رہنے سے متعلق تیار کردہ جاگرتا سی ڈی کی تیاری پر محکمہ کے ذمہ دران کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے مزیدکہاکہ فرضی دستاویزات پر اراضیات کی رجسٹری کے علاوہ اراضیات کی خرید وفروخت کے موقع پر دھوکہ دھڑی جیسے واقعات کی روک تھام میںمذکورہ سی ڈی موثر ثابت ہوگی۔ جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ محکمہ رجسٹریشن کے دفاتر پر درمیانی لوگوں کی اجارہ داری کو ختم کرنے کے لئے محکمہ کی جانب سے سخت اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عوام اور محکمہ کے درمیان میںراست تعلق بنانا اور عوام کوزیادہ سہولتیں پہنچانا محکمہ کی اولین ذمہ داری ہوگی۔جناب محمد محمودعلی نے کہا لینڈمافیاکی دھاندلیوں پر لگام کسنے حکومت کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کو موثر بنانے کے لئے عوام کا تعاون ضروری ہے۔ انہو ںنے بدعنوانی اور رشوت خوری سے پاک انتظامیہ کو حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح قراردیا۔انہوں نے عوام کو ہر ممکن سہولتیں فراہم کرنے سے متعلق محکمہ اسٹامپ و رجسٹریشن کی جانب سے اٹھائے جارہے اقدامات کی ستائش کی۔

TOPPOPULARRECENT