Thursday , December 14 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضی رجسٹریشن کے اندرون 12 یوم میں ای پاس کارڈ کی اجرائی

اراضی رجسٹریشن کے اندرون 12 یوم میں ای پاس کارڈ کی اجرائی

حیدرآباد23اکتوبر(یواین آئی) اراضی رجسٹریشن کے بعد 12دن میں ای پاس کارڈ دیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق موجودہ وقت میں رجسٹریشن کے بعد مختلف دستاویزا ت اور پاس بک دی جاتی ہے ۔ اس کے بجائے اب ای پاس کارڈ دیاجائے گا۔ 18اقسام کی سیکوریٹی فیچرس کے ساتھ یہ کارڈ تیار کیا گیا ہے ۔ موجودہ وقت میں آر او آر ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کے بعد دستاویزات 90، دنوں میں دیئے جاتے تھے لیکن اب 15دن میں ہی موٹیشن کا عمل مکمل کرتے ہوئے یہ کارڈ دیاجائے گا۔ اس سلسلے میں قانونی ترمیم کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اس ترمیمی قانون مسودہ کوتلنگانہ کے محکمہ قانون نے ہی ہری جھنڈی دکھائی دی ہے ۔ 27اکٹو بر سے شروع ہونے والے اسمبلی اجلاس میں اس کو بل کی شکل میں پیش کرتے ہوئے منظوری حاصل کی جائے گی۔ بل کی منظوری کے بعدآئندہ سال جنوری سے اس پر عمل ہوگا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT