Sunday , April 22 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اراضی سروے کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

اراضی سروے کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت

سنگاریڈی میں محکمہ مال کے عہدیداروں کے اجلاس سے ضلع کلکٹر کا خطاب

سنگاریڈی 9 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریا ستی حکو مت کی جانب سے آغاز کردہ جامع اراضی سروے کے کاموں پر خصوصی توجہ کے ساتھ وقت مقررہ میں کاموں کو مکمل کریں۔ ا ن خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر سنگاریڈی کے۔ مانک راج نے جدید کلکٹریٹ سنگا ریڈی میٹنگ ہال میں ضلع سنگاریڈی کے محکمہ مال کے عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوے کیا ۔انہوں نے محکمہ مال کے عہدیداروں سے کہا کہ منڈلوں کے دیہی مواضعات میں گھر گھر پہنچ کر فارم 1 (بی )کی تقسیم بھی مکمل کریں اور ضلع میں جاری جامع اراضی سروے کے کاموں میں تیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ان کاموں میں لا پرواہی برتنے والوں کے خلاف سخت کار وائی کا انتباہ دیا ۔ بالخصوص تحصیلداروں کی ذمہ داری ہے کے وہ جامع اراضی سروے کے کاموں میں تعاون کرتے ہوے شفاف انداز میں وقت مقررہ پر مکمل کریں بصورت دیگر تحصیلداروں کے خلاف بھی کار وائی کی جائے گی تحصیلداروں کی ذمہ داری ہے کے وہ یومیہ کام کی تفصیلات حاصل کریں اور اس کا جائزہ لینے کے بعد ہی پروسیڈنگ جاری کریں۔ جن اراضیات کا کوئی پیچیدہ مسئلہ ہوتو فارم 2 (بی) کو استعمال کریں اور جن مواضعات میں سروے کے کاموں کا آغاز نہیں ہوا ہے فوری آغاز کیلئے اقدامات کریں ۔انہو ںنے بتایا کہ ضلع سنگاریڈی کے 222 گرام پنچایتوں میں گرام سبھا منعقد کرتے ہوے سروے کے کا موں کو مکمل کیا گیا ہے ما باقی گرام پنچایتوں میں بھی وقت مقررہ پر مکمل کر نے کی ہدایت دی اور کہا کہ جاریہ ماہ کی 13 نومبر سے ضلع کلکٹر اور ضلع جوائنٹ کلکٹر کے علاوہ آ ر ڈی او ز دیہی مواضعات کا دورہ کر تے ہوے بنیادی سطح سے جامع اراضی سروے کے کاموں کا جائزہ لیں گے۔اس اجلاس میں ضلع جوائنٹ کلکٹر وی وینکٹیشورلو ‘ ٹرینی کلکٹر جیتش بی پاٹل کے علاوہ ضلع کے تمام آر ڈی اوز اور تحصیلداروں نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT