Tuesday , December 12 2017
Home / شہر کی خبریں / اراضی سے محرومی کا اندیشہ کسان کی خودکشی

اراضی سے محرومی کا اندیشہ کسان کی خودکشی

حیدرآباد۔ 21 جولائی (این ایس ایس) ایک کسان نے ملنا ساگر پراجیکٹ میں زمین سے محروم ہونے کے اندیشہ کی بناء خودکشی کرلی۔ اس کی نرسیا کی حیثیت سے شناخت کی گئی جس نے اپنے گھر میں پھانسی لے لی۔ خاندان کے ذرائع نے بتایا کہ اسے فوری گجویل کے ایک خانگی ہاسپٹل لے جایا گیا جہاں سے گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا لیکن آج صبح وہ جانبر نہ ہوسکا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملنا ساگر پراجیکٹ ذخیرہ آب کے تحت اراضی سے محرومی کے خوف کی بناء یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ اس نے ارکان خاندان سے کئی مرتبہ اس اندیشہ کا اظہار کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT