Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / اراضی معاملتوں میں مداخلت پر سب انسپکٹر پولیس معطل

اراضی معاملتوں میں مداخلت پر سب انسپکٹر پولیس معطل

حیدرآباد 21 فبروری ( سیاست نیوز ) کمشنر پولیس سائبر آباد سی وی آنند نے ایک سب انسپکٹر کو اراضی معاملتوں میں دخل اندازی پر معطل کردیا ۔ کہا گیا ہے کہ سب انسپکٹر کاؤنٹر انٹلی جنس وی سرینواس اراضی معاملتوں میں عہدہ کا بیجا استعمال کر رہے تھے ۔ ان پر گرفتاریوں و کارکردگی سے متعلق اعلی حکام کو تاخیر سے مطلع کرنے کا الزام تھا ۔ مادھاپور پولیس میں درج ایک مقدمہ میں انہوں نے لا پرواہی کی تھی اور اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT