Sunday , October 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اراکین اسمبلی آرمور بالکنڈہ کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

اراکین اسمبلی آرمور بالکنڈہ کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

آرمور۔/20ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی اور مشن بھگیرتا نائب صدرنشین و رکن اسمبلی بالکنڈہ پرشانت ریڈی نے عالمی تلگو کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اختتامی تقریب میں شرکت کرنے والے صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔ ریاست تلنگانہ میں ہوئی تلگو عالمی کانفرنس میں شرکت پر صدر جمہوریہ سے اظہار تشکر کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ تلنگانہ کے سی آر، ریاست تلنگانہ و آندھرا پردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن، ایم ایل سی فاروق حسین، دیگر سیاسی قائدین و ریاستی سطح کے عہدیداران موجود تھے۔

 

برقی سرقہ کے الزام میں ایک گرفتار
نظام آباد :20؍ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سب انسپکٹر ٹرانسکو ویجلنس مسٹر شیو راج نے بتایا کہ برقی کا سرقہ کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے ہوئے 14 دن کیلئے ریمانڈ پر دے دیا گیا ہے ۔ کاماریڈی وڈر کالونی ، اندرا نگر کالونی سے تعلق رکھنے والے کمہار دوسری مرتبہ برقی کا سرقہ کرتے ہوئے پکڑے جانے پر ٹرانسکو ویجلنس عہدیداروں نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑ کر گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کرنے پر جج نے اسے 14 دن تک ریمانڈ پر دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT