Thursday , November 23 2017
Home / تفریح / ارباز خاں اور ملیکا ارورہ کے درمیان علحدگی کی توثیق

ارباز خاں اور ملیکا ارورہ کے درمیان علحدگی کی توثیق

ممبئی ۔ 29 ۔ مارچ : ( سیاست ڈاٹ کام) : گذشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی پر تجسس ختم کرتے ہوئے بالی ووڈ کے اداکار جوڑے ارباز خاں اور ملیکا ارورہ نے آج یہ تصدیق کردی ہے کہ ان کی زندگی کے راستے الگ ہوگئے ہیں اور میڈیا سے گزارش کی ہے کہ ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں تشہیر نہ کریں ۔ اس جوڑے نے 17 سال قبل شادی کی تھی اور انہیں 12 سال کا ایک لڑکا بھی ہے ۔ اداکار اور فلمساز ارباز ( 48 سال ) نے میڈیا سے کہا کہ ان کی ذاتی زندگی کا احترام کیا جائے ۔ فی الحال علحدگی کے بارے میں تبصرہ کرنے سے قاصر ہیں ۔ برائے مہربانی ہمیں تنہا چھوڑ دیں ۔ حد سے زیادہ قیاس آرائیاں نہ کی جائیں اور وقت آنے پر سب کچھ عیاں ہوجائے گا ۔ ارباز خاں اور ملیکا ارورہ ( 42 سال ) نے ایک صحافتی بیان میں اپنی علحدگی کا اعلان کیا ہے ۔ اور ان اطلاعات کی تردید کی علحدگی کی وجہ ہے ایک تیسرے شخص کا داخلہ ، معاشی پریشانی اور ملیکا کی فضول خرچی ( لائف اسٹائیل ) ہے

TOPPOPULARRECENT