Friday , November 24 2017
Home / شہر کی خبریں / اربن ڈیزائن پر ورکشاپ ،طلبہ و پروفیسرس کی شرکت

اربن ڈیزائن پر ورکشاپ ،طلبہ و پروفیسرس کی شرکت

حیدرآباد ۔ 9 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن فاونڈیشن ( انڈیا ) ، الائنس فرینچائز ، حیدرآباد بہ اشتراک سٹی آف بورڈیکس ایک ہفتہ کا ورکشاپ منعقد کررہا ہے جو ’ انڈو فرینچ آرکیٹکچر اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام ‘ کے حصہ کے طور پر اربن ڈیزائن پر مبنی ہوگا ۔ ایم ایم آر کی سرگرم تائید کے ساتھ تقریبا 60 آرکیٹکچر طلبہ و پروفیسرس ( 13 فرانس سے اور حیدرآباد کے مختلف آرکیٹکچر کالجس سے 47 ) اس ورکشاپ میں شرکت کریں گے ۔ موسیٰ رام باغ اور نیو ملک پیٹ میٹرو ریل اسٹیشنس کو ثقافتی سیاحتی مراکز کے طور پر کانسپچول ڈیولپمنٹ کے لیے اس ورکشاپ میں وہ شریک ہوں گے ۔ ملک پیٹ میں ریمنڈس ٹومب ہیرٹیج پرینکٹ کے ری ڈیولپمنٹ سے ان کو مربوط کیا جائے گا ۔ ورکشاپ کے شرکاء موسیٰ رام باغ ، نیو ملک پیٹ میٹرو ریل اسٹیشنس اور جنرل ریمنڈس ٹومب ہیرٹیج سائیٹ کا دورہ کریں گے ۔ اس پروجکٹ پر گروپ آئندہ ایک ہفتہ کے لیے کام کرے گا ۔ پروفیسر کینٹ فٹنریمونس ، پروفیسر ہوسائن الیونس شاو آف فرانس ، آرکیٹکٹ مسٹر جی سرینواس مورتی اور ایچ ایم آر سی جی ایم ، مسٹر محمد ضیا الدین ورکشاپ کے شرکاء میں شامل ہوں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT