Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / اربوں یورو مالیتی پروگرام پر فرانس ۔ سعودی مذاکرات

اربوں یورو مالیتی پروگرام پر فرانس ۔ سعودی مذاکرات

ریاض ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور سعودی عرب لاکھوں ارب یورو مالیتی معاشی پراجکٹ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ فرانس لارنٹ فیبیوس نے آج کہا کہ اگر بات چیت قطعیت پا جائے تو یہ 20 پراجکٹ اربوں یورو مالیتی ہوں گے۔ وہ ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدر فرانس فرینکوئی اولاند سعودی عرب کے دورہ پر ہیں تاکہ خلیجی ممالک

ریاض ۔ 5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس اور سعودی عرب لاکھوں ارب یورو مالیتی معاشی پراجکٹ پر تبادلہ خیال کررہے ہیں۔ وزیرخارجہ فرانس لارنٹ فیبیوس نے آج کہا کہ اگر بات چیت قطعیت پا جائے تو یہ 20 پراجکٹ اربوں یورو مالیتی ہوں گے۔ وہ ریاض میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ صدر فرانس فرینکوئی اولاند سعودی عرب کے دورہ پر ہیں تاکہ خلیجی ممالک کے قائدین کی چوٹی کانفرنس میں شرکت کریں۔ ایک دن قبل لڑاکا طیارہ کے سودے پر جس کی مالیت 6 ارب 30 کروڑ یورو ہے۔ قطر کے ساتھ فرانس نے دستخط کئے ہیں۔ فیبیوس نے کہا کہ بعض پراجکٹ اسلحہ سازی کے شعبہ کے ہیں اور آئندہ مہینوں میں انہیں قطعیت دی جائے گی۔ شمسی توانائی اور نیوکلیئر بجلی کی توانائی کے شعبوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فیبیوس نے کہا کہ ٹرانسپورٹ بشمول شہری ہوابازی اور دیگر انفراسٹرکچر پراجکٹ بھی زیرغور ہے۔ صحت خدمات پر بھی بات چیت کی جارہی ہے۔ ملک سلمان جنوری میں تخت نشین ہوئے ہیں جبکہ ان کے سوتیلے بھائی ملک عبداللہ کا انتقال ہوا تھا۔ صدر فرانس سے ان کی یہ اولین ملاقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT