Sunday , May 27 2018
Home / دنیا / ارب پتی دوا ساز تاجر اوران کی بیوی کی پُراسرار موت

ارب پتی دوا ساز تاجر اوران کی بیوی کی پُراسرار موت

ٹورنٹو۔ 16 ڈسمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) کناڈا کی دواساز کمپنی اپوٹیکس کے ارب پتی بانی بیری شرمین اور ان کی بیوی ہینی اپنے گھر میں مبینہ طور پر مر دہ پائے گئے ۔پولیس نے بتایاکہ ان کو ایک فون کال موصول ہوئی تھی ۔ پولیس جب ان کے گھر پہنچی تو شرمن اور ان کی بیوی کی نعشیں برآمد کی۔پولیس نے بتایا کہ ان کی موت کی وجہ ابھی مشتبہ ہے اور معاملہ کی جانچ کی جارہی ہے ۔ شرمن نے دنیا کی ساتویں جنیرک دوا کمپنی اپوٹیکس اکا قیام 1974 ء میں کیا تھا۔ انہوں نے 2012 ء میں کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو افسر کے عہدہ سے استعفیٰ دیدیا تھا۔ اونٹوریو کے وزیر صحت ایرک ہینسکس نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ دونوں نہ صرف بہترین انسان بلکہ انسان دوست بھی تھے ۔ طبی دنیا کے افراد نے ان کی موت پر اظہار افسوس کیا۔

TOPPOPULARRECENT