Wednesday , October 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / ارتھی کے جلوس پر شہدکی مکھیوں کا حملہ ‘ 25 زخمی

ارتھی کے جلوس پر شہدکی مکھیوں کا حملہ ‘ 25 زخمی

کریم نگر ۔ 17 ؍ ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ایک ضعیف خاتون کے آخری سفر میں شامل یعنی چتاکو لے جانے کے دوران شہدکی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس کی وجہ سے 25 افراد زخمی ہوگئے ۔ کریم نگر ضلع رامڈگو منڈل گوپال راؤ پیٹ میں ہفتہ کے دن یہ واقعہ پیش آیا ۔ زخمی افراد میں چار افراد کی حالت تشویشناک بتلائی گئی ۔ ایم ایلماں 70 سالہ کے فوت ہونے پر اس کی چتاکو شمشان گھاٹ لے جا رہے تھے ۔ شمشان گھاٹ کے قریب پہنچنے پر قریبی جھاڑیوں سے شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا جس پر جلوس میں شریک افراد بھاگ کھڑے ہوئے ۔ لیکن ارتھی کو اٹھائے ہوئے افراد ویسے ہی چلتے رہے ۔ کچھ افراد تکلیف سے وہیں گر پڑے 21 افراد کو مقامی دواخانہ میں طبی امداد پہنچائی گئی ۔ 4 افراد کو کریم نگر لایا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT