Monday , December 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹیناکو48 سال بعد ورلڈکپ سے باہرہونے کاخطرہ

ارجنٹیناکو48 سال بعد ورلڈکپ سے باہرہونے کاخطرہ

l پیرو کے خلاف ڈرا کا میسی کی ٹیم کو نقصان
l کوالیفائنگ ٹورنمنٹ میں ٹیم کے لئے ایک مقابلہ باقی
l جرمنی اور انگلینڈ کی ورلڈ کپ میں رسائی

بیونس آئریس ۔7 اکٹوبر(سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ 2018 کے کوالیفائر راؤنڈ میں پیرو کے خلاف ڈرا میچ کے بعد ارجنٹیناکی 48 سال بعد ورلڈ کپ میں شرکت غیریقنی ہو گئی ہے جبکہ انگلینڈ اور جرمنی نے عالمی کپ میں رسائی حاصل کرلی ہے۔آئندہ برس ہونے والے ورلڈ کپ کے سلسلے میں کھیلے گئے کوالیفائنگ میچ میں دو مرتبہ کی عالمی چیمپیئن ارجنٹینا اور پیروکا میچ بغیر کسی گول کے برابری پر ختم ہوا جس کے بعد ارجنٹیناکی میگا ایونٹ تک رسائی خطرے میں پڑ گئی۔ساؤتھ امریکن کوالیفائنگ گروپ میں سے سرفہرست4ٹیمیںمیگا ایونٹ تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں جبکہ ارجنٹینا اس وقت چھٹے نمبر پر موجود ہے اور اس کا ایک میچ باقی ہے۔میگا ایونٹ تک رسائی کی امید باقی رکھنے کیلئے ارجنٹینا کیلئے آخری میچ میں فتح لازمی ہو گی اور پانچواں مقام حاصل کرنے کے بعد اسے نیوزی لینڈ کے خلاف دو پلے آف میچز کھیلنے ہوں گے۔ارجنٹینا کی ٹیم گزشتہ 48 سال کے دوران ایونٹ سے باہر نہیں ہوئی اور آخری مرتبہ 1970 کے میگا ایونٹ میں جگہ بنانے میں ناکام رہی تھی۔دریں اثناء عالمی چیمپیئن جرمنی نے شمالی آئرلینڈ کو 3-1 گولز سے شکست دیکر ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی، فاتح ٹیم کی جانب سے روڈی، واگنر اور کیمچ نے گولز کیے۔انگلینڈ نے سلوانیہ کو 1-0 گول سے ہرا کر میگا ایونٹ میں جگہ بنائی۔ انگلینڈ کی جانب سے میچ کا واحد اور فیصلہ کن گول کین نے کیا۔ساؤتھ امریکا زون میں چلی نے ایکواڈور اور پیراگوائے نے کولمبیا کو شکست دے دی۔چلی کے شہر میکل میں کھیلے گئے میچ میں چلی نے ایکواڈور کو 2-1 گول سے شکست دی، فاتح ٹیم کی جانب سے ورگاس ایڈورڈو اور ایلیکسز سینچز نے ایک، ایک گول کیا۔برینکویلا میں کھیلے گئے ایک اور میچ میں پیراگوائے نے میزبان ٹیم کولمبیا کو 2-1 سے ہرایا، آسکر کارڈازو اور اینٹونیو نے پیراگوائے کی جانب سے گول کئے۔

 

TOPPOPULARRECENT