Sunday , November 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے خلاف نیمر برازیلی ٹیم سے خارج

ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے خلاف نیمر برازیلی ٹیم سے خارج

ریو دی جنیرو۔20 مئی  (سیاست ڈاٹ کام)  برازیل نے آئندہ ماہ ارجنٹینا اور آسٹریلیا کے خلاف دوستانہ میچ کیلئے ٹیم  سے نیمر کے ہمراہ متعدد کھلاڑیوں کو خارج کردیا ہے۔ بارسلونا کی نمائندگی کرنے والے برازیلی اسٹار نیمر نے 2011 کے کوپا امریکہ کپ کے بعد سے ہر اہم ٹورنمنٹ میں اپنے ملک کی نمائندگی کی ہے اور یہ چھ سال میں پہلا موقع ہے کہ انہیں ٹیم  سے خارج کیا گیا ہے۔ برازیل نے نیمر سمیت دیگر کھلاڑیوں کو آرام دینے کیلئے اسکواڈ سے خارج کیا ہے جبکہ لیورپول کے روبرٹو فرمینو زخمی ہونے  کے سبب مقابلے نہیں کھیل سکیں گے۔ نیمر کے علاوہ مارکنہوس، میرانڈا، مارسیلو اور ڈینی ایلوس بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ جیمرسن، روڈری گنہو اور چھ منٹ کے بین الاقوامی کیریئر کے حامل ٹائیسن شامل ہیں۔اسکواڈ میں مشہور ڈیفنڈر ڈاوڈ لائز اور مانچسٹر سٹی کے اسٹار گیبریئل جیزس کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT