Wednesday , December 12 2018

ارجنٹینا اور نائجیریاکی پیشقدمی، ایران ورلڈ کپ سے باہر

پورٹ الیگرے ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ایف میں پہلے راؤنڈ کے آخری میچوں میں ارجنٹینا نے نائجیریا کو جبکہ بوسنیا نے ایران کو شکست دے دی ہے۔تاہم شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم ارجنٹینا کے ہمراہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے اور اس گروپ میں ایران اور بوسنیا کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ہے۔نائجیریا اور ارجنٹینا کا میچ پورٹ

پورٹ الیگرے ۔26 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2014 کے گروپ ایف میں پہلے راؤنڈ کے آخری میچوں میں ارجنٹینا نے نائجیریا کو جبکہ بوسنیا نے ایران کو شکست دے دی ہے۔تاہم شکست کے باوجود نائجیریا کی ٹیم ارجنٹینا کے ہمراہ اگلے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہے اور اس گروپ میں ایران اور بوسنیا کا ورلڈ کپ کا سفر ختم ہوگیا ہے۔نائجیریا اور ارجنٹینا کا میچ پورٹ الیگرے کے بیرا_ ریو اسٹیڈیم میں کھیلا گیا اور جنوبی امریکی ملک کی ٹیم نے یہ میچ 3-2 گول سے جیتا۔ میچ میں آغاز سے ہی اس میں سنسنی خیز کھیل دیکھنے کو ملا اور پہلے ہاف کے تیسرے ہی منٹ میں ارجنٹینا کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوا دی۔یہ نائجیریا کی ٹیم کے خلاف اس ورلڈ کپ میں ہونے والا پہلا گول تھا۔ارجنٹینا کی ٹیم ابھی اس برتری سے پوری طرح لطف اندوز بھی ہونے نہ پائی تھی کہ اگلے ہی منٹ میں نائجیریا کے احمد موسیٰ نے گول کر کے یہ برتری ختم کر دی۔

میسی اس ورلڈ کپ میں تین میچوں میں چار گول کر چکے ہیں اور اب وہ برازیل کے نیمر کے ہمراہ سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ ابتدائی چار منٹ میں دو گولوں کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور ارجنٹینا کی جانب سے نائجیرین گول پر کئی حملے کئے گئے لیکن یہ کوششیں گول میں تبدیل نہ ہو سکیں۔تاہم پہلے ہاف کے اضافی وقت میں میسی نے وہ کر دکھایا جس کے لیے وہ دنیا بھر میں معروف ہیں۔ میسی نے نائجیرین ڈی کے باہر ملنے والی فری کک پر ایسی عمدہ شاٹ لگائی کہ حریف کیپر دیکھتے ہی رہ گئے اور ارجنٹینا کو ایک مرتبہ پھر برتری مل گئی۔یہ میسی کا اس ورلڈ کپ میں چوتھا گول تھا ۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹینا کی برتری برقرار تھی لیکن میچ کے دوسرے ہاف کا آغاز بھی پہلے ہاف کی طرح سنسنی خیز ثابت ہوا

اور کھیل شروع ہونے کے دومنٹ بعد ہی احمد موسیٰ نے نائجیریا کی جانب سے دوسرا گول کر دیا۔اس مرتبہ ارجنٹینا نے جوابی گول کرنے میں زیادہ دیر نہیں لگائی اور 50ویں منٹ میں ملنے والے کارنر پر روزو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو پھر برتری دلوا دی۔ارجنٹینا کی یہ برتری میچ کے آخر تک قائم رہی اور اس نے گروپ میں ناقابلِ شکست اور سرِ فہرست رہتے ہوئے پری کوارٹر فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی۔درین اثناء ورلڈ کپ میں بوسنیا کی پہلی فتح دیکھنے کا ملی۔گروپ ایف کے دوسرے میچ میں ٹورنمنٹ سے پہلے ہی باہر ہو جانے والی بوسنیا کی ٹیم نے سیلواڈور میں ایران کو 3-1 گول سے شکست دی۔ایران کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کے لئے یہ میچ جیتنا لازمی تھا لیکن بوسنیا کی ٹیم نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور ایرانی کھلاڑیوں کو پریشان کر رکھا۔

بوسنیا نے اس ورلڈکپ میں اپنے آخری میچ میں عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بوسنیا کی جانب سے میچ کے 23ویں منٹ میں زیکو نے گول کر کے اپنی ٹیم کو برتری دلوائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک قائم رہی۔دوسرے ہاف میں میچ کے 56ویں منٹ میں پزانک نے بوسنیا کے لئے دوسرا گول کر کے ایرانی ٹیم کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ایران کی جانب سے جب 82 ویں منٹ میں رضا ہوچنی جہاد نے گول کیا تو ایرانی شائقین میں امید کی ایک لہر دیکھی گئی۔تاہم اگلے ہی منٹ میں بوسنیا کے ورساجیوک نے اپنی ٹیم کا تیسرا گول کر کے ایران کے اس ٹورنمنٹ میں آگے جانے کی تمام راہیں مسدود کر دیں۔ارجنٹینا اور نائجیریا کے درمیان کھیلے گئے مقابلہ میں بھلے ہی میسی نے اپنی ٹیم ارجنٹینا کی کامیابی میں فیصلہ کن گول کیا لیکن ماہرین نے احمد موسیٰ کے مظاہروں کی بھی ستائش کرتے ہوئے انہیں میسی کی ٹکر کا مظاہرہ قرار دیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT