Saturday , December 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹینا فیفا کی درجہ بندی میں سرفہرست

ارجنٹینا فیفا کی درجہ بندی میں سرفہرست

پیرس۔11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام ) ارجنٹینا فٹ بال ٹیم نے ورلڈ کپ 2018  کے کوالیفائر میں شاندار کارکردگی کے ذریعہ فیفا کی عالمی درجہ بندی میں بلیجیم سے پہلا مقام چھین لیا جبکہ چلی اپنا بہترین مقام حاصل کرتے ہوئے تیسرے نمبر پر ہے۔ فیفا کی جانب سے جاری کردہ تازہ درجہ بندی کے مطابق ارجنٹینا ورلڈکپ 2018 کوالیفائر مقابلوں میں لگاتار فتوحات کے بدولت پہلا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب ہواہے۔بیلجیم کی ٹیم پانچ ماہ بعد پہلے مقام سے ہاتھ دھو بیٹھی جبکہ چلی کی ٹیم دو درجہ ترقی پاکر پانچویں سے تیسرے نمبر پر آگئی ہے جو فیفا کی تاریخ میں ان کا بہترین مقام  ہے۔ فٹ بال کی سابق چمپین ہسپانوی ٹیم کی تین درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ چھٹے نمبر پر چلی گئی ہے تاہم کولمبیا ٹیم آٹھویں نمبر سے ترقی پاکر چوتھے نمبر پر پہنچ گئی ہے۔ یوروگوائے نے جنوبی امریکہ کوالیفائنگ میں بہترین کارکردگی کے ذریعے عالمی چمپین جرمنی، برازیل، پرتگال اور انگلینڈ کیساتھ سرفہرست 10 ٹیموں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ ورلڈ کپ 2018 کے کوالیفائر مقابلوں میں یوروگوائے 4 کامیابیوں کے ساتھ سرفہرست ٹیم ہے جبکہ ارجنٹینا 3 فتوحات کے بعد تیسرے نمبر پر ہے اور چلی نے 6 میچ کھیلے ہیں جس میں انھیں 3 میں کامیابی اور دومیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد 10 نشانات کے ساتھ برازیل اور کولمبیا سے آگے ہے۔ ورلڈ کپ کوالیفائر میں ایکواڈور کی بھی 4 فتوحات ہیں اور اب تک کوالیفائر میں دوسری بہترین ٹیم ہے۔ فیفا کی تازہ درجہ بندی میں ٹیموں کے مقامات اس طرح ہیں۔1-ارجنٹینا  2- بیلجیم 3- چلی 4- کولمبیا 5- جرمنی 6- اسپین 7- برازیل 8- پرتگال 9- یوروگوائے 10- انگلینڈ

TOPPOPULARRECENT