Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / ارجنٹینا پولیس اور ماپوچے گروپ میں جھڑپ ، ایک ہلاک

ارجنٹینا پولیس اور ماپوچے گروپ میں جھڑپ ، ایک ہلاک

بیونس آئرس (ارجنٹینا) ۔ 27 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پولیس کی ماپوچے گروپ کے ارکان کے ساتھ جھڑپ ہوگئی جو دراصل اس کمیونٹی کے ذریعہ اراضیات پر غیرقانونی قبضوں کو ختم کرنے کیلئے کی گئی کارروائی کے دوران ہوئی جس میں ایک نوجوان ماپوچے ہلاک اور دیگر دو زخمی ہوگئے۔ حکومت ارجنٹینا کے مطابق وزارت سیکوریٹی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں یہ وضاحت کی گئی ہیکہ حالات اس وقت بگڑے جب ماپوچے گروپ کے خلاف پولیس نے اپنی کارروائی کا آغاز کیا تاکہ غیرقانونی طور پر جن اراضیات پر ماپوچے کمیونٹی قابض ہے، وہاں سے ان کے قبضوں کو برخاست کیا جاسکے۔ جھڑپ اس وقت شروع ہوئی جب بعض ماپوچے نیشنل پارک کی اراضیات خالی کرکے پہاڑوں میں جا چھپے جس کے بعد چار پولیس عہدیداروں کو ان کی تلاش کی ذمہ داری سونپی گئی لیکن اچانک پہاڑوں اور درختوں کے عقب سے 15 تا 20 افراد ہتھیاروں کے ساتھ نمودار ہوئے جسے دیکھ کر پولیس عہدیداروں نے درختوں کی جانب فائرنگ کی۔

TOPPOPULARRECENT