Sunday , January 21 2018
Home / کھیل کی خبریں / ارجنٹینا کو شکست آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

ارجنٹینا کو شکست آسٹریلیا سیمی فائنل میں داخل

بھوبنیشور۔11ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کا) عالمی چمپئن اور چمپئنس ٹرافی کی دفاعی چمپئن آسٹریلیا نے بالآخر کامیابی کی سمت واپسی کرتے ہوئے ارجنٹینا کے خلاف 4-2کی کامیابی حاصل کی ہے اور اس کامیابی کے ذریعہ وہ ہیرو چمپئنس ٹرافی ہاکی ٹورنمنٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں آسٹریلیائی ٹیم نے بالآخر بہتر مظاہرہ کیا اور ورلڈ کپ میں برونز میڈل حاصل کرنے والی ٹیم کو شکست دی۔ مقابلے کے چھٹے منٹ میں ہی آسٹریلیا کے لئے سیمن آرچرڈ نے پہلا گول بنایا ۔ اگلے ہی منٹ میں ارجنٹینا نے کپتان میتھوزپریڈس کی گول کی بدولت مقابلہ کوبرابرکردیا ۔ بعدازاں آسٹریلیا نے دو گولس کے ذریعہ مقابلہ پر گرفت مضبوط کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT