Friday , February 23 2018
Home / دنیا / ارجنٹینا کے سمندر میں آبدوز کشتی کے مقام پر پراسرار آواز ، غرقابی کا اندیشہ

ارجنٹینا کے سمندر میں آبدوز کشتی کے مقام پر پراسرار آواز ، غرقابی کا اندیشہ

مار ڈیل پلیٹا (ارجنٹینا) ۔ 23 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجنٹینا کی بحریہ نے آج توثیق کی کہ ایک غیرمعمولی آواز سمندر میں ارجنٹینا کے آخری معلوم مورچے کے قریب پیدا ہوئی۔ مورچہ ارجنٹینا کی بحریہ کی آبدوز کشتی تھی۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ اسی کشتی میں دھماکہ ہوا ہے کیونکہ سمندر کی سطح آب کے نیچے غیرمعمولی آواز سنائی دی ہے۔ اس کے نتیجہ میں آبدوز کشتی اور اس کے 44 ارکان عملہ کو حاصل کرنے کی آخری امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ لاپتہ آبدوز کشتی اور اس کے ارکان عملہ ارجنٹینا میں مباحث کا موضوع بنے ہوئے تھے۔ اسے 17 نومبر کو مارڈیل پلیٹا بحریہ کے اڈہ پر پہنچ جانا چاہئے تھا۔ دو دن قبل سمندر میں پانی کی سطح کے نیچے ایک دھماکہ کی آواز سنائی دی۔ یہ دھماکہ آبدوز کشتی سے آخری رابطہ کے فوری بعد سنائی دی تھی۔ بحریہ کے ترجمان کیپٹن اینرک مالڈے نے بیونس ایرس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس کا انکشاف کیا۔ کئی دنوں کی جھوٹی امیدوں کے بعد ارکان عملہ کے خاندان کی امیدیں ٹوٹ گئیں۔ وہ گذشتہ ہفتہ بحریہ سے بار بار ربط پیدا کررہی تھیں۔

TOPPOPULARRECENT