Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / ارجن تنڈولکر کی انڈر ۔ 16 میچ میں سنچری

ارجن تنڈولکر کی انڈر ۔ 16 میچ میں سنچری

نئی دہلی ، 25 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ارجن تنڈولکر نے ممبئی کرکٹ اسوسی ایشن کی پیّاڈے ٹروفی کے انڈر۔16 میچ میں متاثرکن سنچری بنائی ہے۔ ارجن نے اپنے والد سچن تنڈولکر کی میراث کو آگے بڑھاتے ہوئے 106 رنز عمدگی سے کھیلتے ہوئے 156 گیندوں میں بنائے۔ پیاڈے ٹروفی میچ میں کھیلتے ہوئے ارجن کی سنچری نے اپنی ٹیم سنیل گواسکر الیون کو روہت شرما الیون کے خلاف 218 تک پہنچایا۔ ارجن کی اننگز میں 16 چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔ یہ ٹورنمنٹ ممبئی میں انڈر۔16 کرکٹرز کیلئے سلیکشن ٹرائل کی مانند ہے۔ ٹیم کے کوچ نے بتایا کہ ارجن نے دباؤ کی صورتحال میں بے خوف اننگز کھیلی۔ علاوہ ازیں یہ تین سال کے وقفے بعد ارجن کی پہلی سنچری ہے۔ ارجن نے ممبئی انڈر ۔14 کی نمائندگی بھی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT