Sunday , November 19 2017
Home / تفریح / ارجن کپور کی ملائکہ اروڑہ سے بڑھتی نزدیکیاں

ارجن کپور کی ملائکہ اروڑہ سے بڑھتی نزدیکیاں

لگتا ہے کہ ارباز خان سے دور ہونے کے بعد ملائکہ اروڑہ کو دوسرا ساتھی مل گیا ہے، ارجن کپور اور ملائکہ کی نزدیکیوں کی خبریں چاروں طرف ہے۔ ملائکہ کے گھر رات دیر گئے ان کا آنا جانا بڑھتا ہی جارہا ہے۔ ملائکہ کی بلڈنگ کے باہر ارجن کو قریب رات 10:30 بجے دیکھا گیا اور یہاں سے وہ رات دیڑھ بجے نکلتے میڈیا کے کیمرے میں قید ہوگئے۔ اس سے پہلے بھی ارجن کو کئی بار ملائکہ کے گھر کے پاس دیکھا جاچکا ہے۔ دونوں کے درمیان کیا کھچڑی پک رہی ہے یہ تو وہی جانے لیکن یہ تو طے ہے کہ دال میں ضرور کچھ نا کچھ کالا ہے۔ واضح ہو کہ ملائکہ اور ارباز کی دوریوں کی وجہ ارجن سے ملائکہ کی نزدیکیاں بتائی جارہی تھیں۔ سلمان خان کی بہن ارپتا سے بریک اپ کے بعد ارجن ملائکہ کے قریب آگئے اور تبھی سے دونوں کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

’’رئیس‘‘ میں پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان کے بجائے انکیتا شوری

سابق فمینا مس انڈیا 2011ء انکیتا شوری کو شاہ رخ خان کی آنے والی فلم رئیس میں ایک کردار کے لئے منتخب کیا گیا ہے جس کے لئے پاکستانی اداکارہ ماہیرا خان کو لیا گیا تھا۔ ماڈل سے ایکٹریس بنیں انکیتا نے کہا میں نے اس کردار کے لئے لک ٹسٹ دیا۔ یہ ایک پاکستانی مسلم لڑکی کا کردار ہے۔ میں نے اس کے لئے کچھ مہینوں تک انتظار کیا، حالانکہ یہ آخری موقع پر ہوئی تبدیلی ہے۔ انکیتا کے لئے شاہ رخ کے ساتھ شروعات ایک بڑی بات تھی۔ گجرات کے 1980ء کے دہے پر مبنی فلم رئیس کا پروڈکشن ایکسل انٹرٹینمنٹس اور ریڈچلیز انٹرٹینمنٹس نے کیا ہے۔ اس کا ڈائرکشن راہل ڈھولکیا نے کیا۔ اس میں نواز الدین صدیقی نے بھی اہم کردار نبھایا ہے۔ فلم اگلے سال 26 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

TOPPOPULARRECENT