Saturday , February 23 2019

اردغان اور پوتن شام کے کیمیائی حملے کی تحقیقات کیلئے متفق

انقرہ، 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب اردغان اور روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے شام میں چار اپریل کو ہوئے کیمیائی حملے کی تحقیقات کے لیے تنظیم انسداد کیمیائی ہتھیار(اوپي سي ڈبلیو) سے تحقیقات کرائے جانے کے لیے آج رضامندی ظاہر کی ہے ۔صدارتی کے ذرائع نے بتایا کہ مسٹر اردوغان نے ٹیلی فون پر مسٹر پوتن سے بات چیت کے دوران کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال انسانیت کے خلاف جرم ہے اور کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال نہیں ہونا چاہیے ۔قابل ذکر ہے کہ گذشتہ چار اپریل کو شام کے شمال مغربی عدلب صوبے میں خان شیخون کے پاس کیمیائی حملے میں سینکڑوں لوگ مارے گئے تھے جس میں کئی بچے بھی شامل تھے ۔ جس کے بعد امریکہ نے شامی ہوائی اڈوں کو نشانہ بنا کر میزائل سے حملے کئے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT