اردغان نے ان کی توہین کرنے والے طلباء کو چائے پر مدعو کیا

انقرہ ۔ 11 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے ان چار طلباء کو چائے پر مدعو کیا جنہوں نے ان کے (اردغان) مضحکہ خیز خاکے بنا کر ان کی توہین کی تھی۔ اخبار ملیت کی رپورٹ کے مطابق اردغان کے وکیل نے آج چاروں طلباء سے رابطہ قائم کرکے انہیں انقرہ میں واقع صدارتی محل میں چائے کیلئے مدعو کیا۔ طلباء نے صدر کی دعوت فوری قبول کرلی لیکن اب تک تاریخ کا قطعی اعلان نہیں ہوا ہے۔ یاد رہیکہ جاریہ سال جولائی میں مڈل ایسٹ ٹیکنیکل یونیورسٹی کے چار طلباء نے گریجویشن تقریب کے دوران اپنے ہاتھوں میں اردغان کے مضحکہ خیز خاکوں کے بیانرس اٹھا رکھے تھے جس پر انہیں تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT