Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / اردغان کا مسلح فورس پر کنٹرول بحال، سیکوریٹی اجلاس کا انعقاد

اردغان کا مسلح فورس پر کنٹرول بحال، سیکوریٹی اجلاس کا انعقاد

انقرہ  ۔ 20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رجب طیب اردغان نے آج ناکا م بغاوت کے بعد پہلی مرتبہ سیکوریٹی اجلاس کی صدارت کی۔ ملک میں بغاوت کا منصوبہ بنانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری ہے اور تقریباً 50 ہزار افراد کو حراست میں رکھا گیا یا پھر انہیں خدمات سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اس دوران ترکی ایرفورس نے شمالی عراق میں ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی کے نشانوں پر فضائی حملے کئے ، جس سے یہ واضح اشارہ مل گیا ہیکہ اردغان نے مسلح فورسیس پر مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ بغاوت کی اس کوشش کو اردغان کے 13 سالہ دوراقتدار میں سب سے بڑا دھکا سمجھا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT