Sunday , December 17 2017
Home / عرب دنیا / اردغان کی امیر قطر سے ملاقات، مذاکرات کی تائید

اردغان کی امیر قطر سے ملاقات، مذاکرات کی تائید

دوحہ ۔24 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) صدر ترکی رج طیب اردغان نے آج قطر کے حکمراں شیخ تمیم بن حماد الثانی سے دوحہ میں ملاقات کی۔ خلیج میں پیدا شدہ بحران کے بعد دونوں قائدین کی یہ پہلی راست ملاقات تھی۔ اس بحران میں ترکی نے قطر کی تائید کی ہے جبکہ 5 جون کو سعودی عرب، یو اے ای، مصر اور بحرین نے قطر کے ساتھ معاشی اور سفارتی روابط منقطع کرلیئے تھے۔ ان ممالک کا یہ الزام ہے کہ قطر کے ایران کے ساتھ قریبی روابط ہیں اور وہ اسلامی انتہاپسندی کو فروغ دے رہا ہے۔ قطر نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔ صدر ترکی نے قطر اور عرب ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ بات چیت کے ذریعہ اس بحران کو حل کریں۔ اردغان کے ترجمان ابراہیم کلیم نے دو روزہ دورے خلیج کے بعد کہا کہ بات چیت کے ذریعہ اس بحران کو حل کرنے کی کوشش جاری رہنی چاہئے۔ قطر کے امیر نے صدر ترکی کو بتایا کہ ان کا ملک بات چیت کے لیے تیار ہے اور ملک کی سالمیت کا احترام کرتے ہوئے مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی۔ اردغان نے کل کویت کا بھی دورہ کیا تھا جو اس بحران کو حل کرنے میں ثالثی کا رول ادا کررہا ہے۔

 

TOPPOPULARRECENT