Thursday , June 21 2018
Home / دنیا / اردغان کے دورۂ آسٹریا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اردغان کے دورۂ آسٹریا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ویانا20 جون (سیاست ڈاٹ کام )ویانا میں وزیر اعظم ترکی رجب طیب اردغان کے دورہ آسٹریا کے خلاف 10 ہزار افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔منتظمین اور پولیس کے بموجب احتجاجی ترکی میں ارغان کے آمرانہ حکومت کے رجحان کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔گذشتہ ماہ وزیر اعظم ترکی نے جرمنی کا بھی دورہ کیا تھااور ترکی تارکین وطن کے اجتماع میں ان کے خلاف احتجاج کیا گیا تھا کل وہ آسٹریا کے 6 تا 7 ہزار افراد کے اجتماع سے خطاب کررہے تھے جبکہ 10 ہزار افراد نے ان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ رجب طیب اردغان یوروپی ممالک کا دورہ کررہے ہیں جہاں ترک نژاد افراد کی غالب آبادی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT