اردنی پائلٹ کا قتل اسلام کے مغائر : شاہ سلمان

ریاض۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نئے حکمران شاہ سلمان نے آج اردنی فائٹر پائلٹ کو زندہ جلادینے کے گھناونے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی اور اسلام کے مغائر قرار دیا۔

ریاض۔ 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے نئے حکمران شاہ سلمان نے آج اردنی فائٹر پائلٹ کو زندہ جلادینے کے گھناونے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے غیرانسانی اور اسلام کے مغائر قرار دیا۔
اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو تعزیتی پیام میں انہوں نے کہا کہ سعودی سلطنت کو معاذ ال کسابہ کی شہادت کی افسوسناک خبر ملی ہے۔ شاہ سلمان نے اس سفاکانہ جرم کی مذمت کی جو انہوں نے کہا کہ انسانیت کے تمام اقدار کے منافی ہے۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان نے اپنے پیشرو شاہ عبداللہ کے انتقال کے بعد 23 جنوری کو حکمرانی سنبھالی ہے۔ اردن کی طرح سعودی عرب بھی ستمبر سے امریکہ زیرقیادت اتحاد کا حصہ ہے جو اسلامک اسٹیٹ گروپ کے انتہاء پسندوں کیخلاف فضائی حملے کررہا ہے، جنہوں نے شام و عراق کے حصوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔ کل آن لائن پیش کردہ ویڈیو میں آئی ایس (داعش) نے 26 سالہ معاذ کو آہنی پنجرے میں زندہ جلادینے کا دعویٰ کیا ۔ ان کا طیارہ ڈسمبر میں شام میں گرایا گیا تھا۔ سرکاری سعودی پریس ایجنسی نے سرکاری ذریعہ کے حوالہ سے آج بین الاقوامی برادری سے دہشت گردی سے لڑنے کی کوششوں میں شدت پیدا کرنے کی اپیل کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT