Tuesday , August 21 2018
Home / ہندوستان / اردن سے معاہدوں کو کابینہ کی منظوری

اردن سے معاہدوں کو کابینہ کی منظوری

نئی دہلی۔ 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ نے آج اردن کے ساتھ کئے ہوئے تمام معاہدوں بشمول حفظان صحت ، افرادی طاقت ، کسٹمس اور کانکنی کے شعبوں میں تعاون کے معاہدوں کو منظوری دے دی۔ اردن کے ساتھ باہمی تعاون اور انتظامیہ سے متعلق کسٹمس کے معاملات کی مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے تھے۔ انسداد اور تحقیقات جرائم شعبہ کسٹمس کے ایک معاہدہ پر بھی دستخط ہوئے تھے۔ ان تمام معاہدات پر توقع ہے کہ تجارت میں سہولت ہوگی اور موثر انداز میں دونوں ممالک کے درمیان اشیاء کی تجارت ہوسکے گی۔ ان معاہدوں پر اردن کے شاہ عبداللہ دوم کے دورہ ہند کے موقع پر دستخط ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT