Monday , November 20 2017
Home / دنیا / اردن سے F-16 خریدنے پاکستان کو امریکی اجازت درکار

اردن سے F-16 خریدنے پاکستان کو امریکی اجازت درکار

واشنگٹن ۔ 16 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے اب اردن سے استعمال شدہ  لڑاکا طیارے خریدنے کا منصوبہ بنایا ہے تاہم ایسا لگتا ہے کہ ’’سیکنڈ ہینڈ‘‘ طیارے خریدنا بھی پاکستان کیلئے اتنا آسان نہ ہوگا کیونکہ اس کیلئے بھی پاکستان کو امریکہ سے اجازت حاصل کرنی پڑے گی۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدیدار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی ا لحال تو ہم ان رپورٹس پر کوئی اندازے قائم نہیں کرنا چاہتے کہ پاکستان F-16 طیاروں کی خریداری کیلئے کسی اور ملک سے رجوع ہوا ہے تاہم امریکی قوانین کے مطابق دفاعی شعبہ میں استعمال کئے جانے والے آلات اگر کسی تیسری پارٹی کو فروخت کئے جاتے ہیں تو اس کیلئے امریکہ سے اجازت حاصل کرنا ضروری ہے۔

TOPPOPULARRECENT