Monday , December 18 2017
Home / عرب دنیا / اردن میں اخوان المسلمین کا دفتر بند

اردن میں اخوان المسلمین کا دفتر بند

دبئی ۔13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اردن میں پولیس نے اخوان المسلمین کا مرکزی دفتر بند کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق عمان کے گورنر کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے عملے کو باہر نکالتے ہوئے عمارت کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم اس پابندی کو کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔ اخوان المسلمین کئی دہوں سے قانونی طور پر اردن میں کام کر رہی تھی اور ملک کے کئی شہری علاقوں میں اس تنظیم کی جڑیں کافی گہری ہیں۔ اردن اور مصر کی اخوان المسلمین نظریاتی طور پر ایک دوسرے کے انتہائی قریب ہیں اور یہ دونوں فلسطینی تنظیم ’’حماس‘‘ کی بھی تائید کرتی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT