Monday , September 24 2018
Home / عرب دنیا / اردن میں 17مشتبہ دہشت گرد گرفتار

اردن میں 17مشتبہ دہشت گرد گرفتار

دبئی، 9جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اردن میں خفیہ محکمہ نے 17مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دولت اسلامیہ کے حملے کو ناکام کردیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا نے کل کہا کہ ملک کے خفیہ محکمہ نے مختلف مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کرنے والے 17 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے ۔ دہشت گردوں کے پاس سے ہتھیار اور دھماکہ خیز مادہ برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کا مختلف مقامات پر حملے کو انجام دینے کا منصوبہ تھا۔ یہ لوگ دہشت گرد انہ حملے کے ذریعے افرا تفری مچا کر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے تھے ۔دولت اسلامیہ کے دہشت گردوں کیخلاف امریکی قیادت والے اتحادی فوج کو اردن کی حمایت حاصل ہے ۔ اتحادی افواج کو حمایت دینے کی وجہ سے اردن بھی دہشت گردوں کے نشانے پر رہتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT