Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / اردن کے اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ دو افراد ہلاک

اردن کے اسرائیلی سفارتخانے میں فائرنگ دو افراد ہلاک

عمان، 24جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اردن کی دارالحکومت عمان میں اسرائیل کے سفارت خانے کے احاطے میں ہوئی فائرنگ میں دوافراد کی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔اردن کے سیکورٹی ذرائع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی سفارت خانہ دارالحکومت کے انتہائی سیکورٹی والے علاقے میں واقع ہے اور فائرنگ کے بعد پولیس نے پورے علاقے کو گھیر لیا ہے ۔پولیس نے بتایا کہ اسرائیلی سفارت خانے کے احاطے کی ایک عمارت میں کل ہوئی فائرنگ میں تین لوگوں کو گولی لگی جس میں ایک کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ ایک دیگر ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے۔ زخمیوں کا علاج جاری ہے ۔ اگرچہ انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ کس طرح اور کیوں پیش آیا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT