Wednesday , January 17 2018
Home / عرب دنیا / اردن کے شاہ عبداللہ سے جان کیری کی ملاقات

اردن کے شاہ عبداللہ سے جان کیری کی ملاقات

امان۔ 7 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزیر خارجہ جان کیری اردن کے دورے پر امان پہنچ گئے ہیں۔ وہ مشرق وسطی کیلئے جاری امن عمل کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں شخصیات کی ملاقات میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آسکتی ہے۔ واضح رہے اسرائیل ا

امان۔ 7 مارچ ۔ (سیاست ڈاٹ کام)امریکی وزیر خارجہ جان کیری اردن کے دورے پر امان پہنچ گئے ہیں۔ وہ مشرق وسطی کیلئے جاری امن عمل کے سلسلے میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم سے تبادلہ خیال کریں گے۔ دونوں شخصیات کی ملاقات میں آزاد فلسطینی مملکت کے قیام کے بعد غرب اردن میں اسرائیلی فوج تعینات کرنے کی تجویز بھی زیر بحث آسکتی ہے۔ واضح رہے اسرائیل اس پر اصرار کرتا ہے جبکہ فلسطین اس مطالبے کو ماننے کو تیار نہیں ۔ اس حوالے سے اردن کا کردار بھی اہم ہے۔کیری کو امید ہے کہ وہ اسرائیل اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان امن معاہدہ کرانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ اس سلسلے میں اپریل کے اختتام سے قبل ایک فریم ورک پر بھی اتفاق ہو جائے گا۔شاہ عبداللہ سے کیری کی ملاقات شاہ کی نجی رہائش گاہ پر آج ساحلی شہر عقبہ میں ہو رہی ہے۔

اس ملاقات کے موقع پر اردنی وزیر خارجہ بھی عقبہ میں موجود ہیں۔ وہ شاہ عبداللہ کی معاونت کریں گے۔ اردن کے وزیر خارجہ روم سے کیری کے ساتھ اکٹھے ہی عقبہ پہنچے ہیں۔واضح رہے شاہ عبدللہ تقریباً ایک ماہ پہلے صدر اوباما سے امریکہ میں ملاقات کر چکے ہیں۔ مشرق وسطی کے مستقبل کے بارے میں ایک اہم ملاقات اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور صدر اوباما کے درمیان بھی اس ماہ کے اوائل ہو چکی ہے۔ کیری اور شاہ عبداللہ کی ملاقات میں شامی نقل مکانی کرکے آنے والے اہل شام کا مسئلہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کیونکہ شام کی تین سالہ خانہ جنگی کا اردن پناہ گزینوں کے حوالے سے براہ راست متاثرہ ملک ہے۔

TOPPOPULARRECENT