Saturday , November 18 2017
Home / عرب دنیا / اردن کے شاہ عبداللہ کا کل دورہ فلسطین

اردن کے شاہ عبداللہ کا کل دورہ فلسطین

غرب اردن ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے شاہ عبداللہ دوم پیر کو فلسطین صدر محمود عباس سے ملاقات کریں گے ۔ پانچ سال کے دوران مغربی کنارہ کے شہر رملہ میں یہ ان کا پہلا دورہ ہوگا ۔ محمود عباس کی فتح پارٹی کے سرکردہ عہدیدار محمد شطی نے آج اے ایف پی سے کہا کہ دونوں قائدین 2014 ء سے تعطل کی شکار فلسطین ۔ اسرائیلی امن مساعی بحال کرنے کے مختلف راستوں پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ شاہ عبداللہ دوم کا ڈسمبر 2012 ء کے بعد یہ پہلا دورہ فلسطین ہے ۔ ان کا ملک یروشلم کے مقدس مقامات کا نگراں بھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT