Monday , November 20 2017
Home / عرب دنیا / اردوغان کی علاقائی مسائل پر ٹرمپ سے بات چیت

اردوغان کی علاقائی مسائل پر ٹرمپ سے بات چیت

دبئی، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب اردوغان نے علاقائی مسائل پر امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔ ترکی کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے کل ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے ۔ اس دوران دونوں رہنماؤں نے مغربی ایشیا میں دو طرفہ تعلقات اور استحکام کو مزید مضبوط کرنے کے لئے مسلسل تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی ہے ۔ اس بات چیت کے دوران مسٹر اردوغان اور مسٹر ٹرمپ نے اس ماہ کے آخر میں نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ھونے وال اجلاس کے دوران ملاقات پر بھی اتفاق کیا ہے ۔

یمن میں ِفضائی حملوں میں پانچ دہشت گرد ہلاک
دوبئی، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے یمن میں بیدہ کے دو گاؤں میں فضائی حملے کیے جس میں القاعدہ کے پانچ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔ایک مقامی اہلکار نے بتایا کہ القاعدہ کی سرگرمی والے دو گاؤں کو نشانہ بناکر ڈرون حملے کئے گئے جس میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔مقامی باشندوں نے بتایا کہ ایک چلتی ہوئی کارکو نشانہ بناکر حملہ کیا گیا جس میں دو مشتبہ دہشت گرد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ۔ واضح رہے کہ امریکہ نے مسلسل القاعدہ کے خلاقف جنگی طیاروں اور ڈرونوں کا استعمال کرکے القاعدہ پر کئی حملے کئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT