Thursday , August 16 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں داخلے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا آغاز

اردو آرٹس کالج حمایت نگر میں داخلے ویب سائٹ پر رجسٹریشن کا آغاز

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مئی : ( راست ) : پرنسپال اردو آرٹس کالج حمایت نگر کی اطلاع کے مطابق انٹر میڈیٹ ایچ ای سی / سی ای سی اور انڈر گریجویٹ پروگرامس یعنی بی اے اور بی کام میں داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ڈاکٹر عتیق اقبال پرنسپال کلیہ ہذا کے بموجب اردو میڈیم سے ایس ایس سی کامیاب اور انگلش میڈیم سے ایس ایس سی کامیاب مع زبان اختیاری یا ایک پرچہ اردو رکھنے والے امیدواروں کے علاوہ APOSS/TOSS اور NIOS سے سکنڈری کامیاب امیدوار انٹر میڈیٹ میں داخلے کے اہل ہیں جب کہ APOSS/TOSS یا NIOS سے سینئیر سکنڈری کامیاب طلباء وطالبات بی اے (تاریخ ) ، بی اے ( معاشیات ) اور بی کام (جنرل ) میں داخلوں کے مستحق قرار دئیے گئے ہیں ۔ گزشتہ سال کی طرح امسال بھی ڈگری میں داخلوں کے لیے آن لائن داخلوں کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔ خواہش مند طلباء وطالبات سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ فوراً عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائٹ dost.cgg.gov.in پر کلک کر کے 10 مئی سے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔ تفصیلات کیلئے صبح 9 تا 2 بجے دوپہر کالج پر حاضری دیں یا 040-23227330 ۔ 9618219748 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT