Wednesday , September 26 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو آفیسرس کیلئے تلگو سیکنڈ لینگویج ضروری نہیں قواعد میں ترمیم ، جی او جاری

اردو آفیسرس کیلئے تلگو سیکنڈ لینگویج ضروری نہیں قواعد میں ترمیم ، جی او جاری

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اپریل (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود میں اردو آفیسرس کے تقررات کے سلسلہ میں حکومت نے شرائط میں ترمیم کی ہے۔ اس سلسلہ میں آج جی او ایم ایس 22 جاری کیا گیا۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ اردو آفیسر گریڈ I اور گریڈ II کیلئے ایس ایس سی یا اس کے مماثل امتحان میں تلگو بحیثیت سیکنڈ لینگویج لازمی رکھا گیا تھا۔ مختلف گوشوں سے نمائندگی کے بعد حکومت نے اس شرط میں ترمیم کی ہے۔ ترمیم کے مطابق دونوں عہدوں کیلئے امیدواروں کو ایس ایس سی یا اس کے مماثل امتحان میں تلگو ایک مضمون کی حیثیت سے پڑھنا کافی رہے گا۔ اس ترمیم سے اقلیتی طبقہ کے امیدواروں کو سہولت ہوگی اور امکان ہے کہ بڑی تعداد میں درخواستیں داخل ہوں گی۔ اسی دوران آج شام تک دونوں عہدوں کیلئے 2177 درخواستیں آن لائین داخل کی گئیں جن میں گریڈ I کیلئے 421 اور گریڈ II کیلئے 1756 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ او سی طبقہ سے 494 ، بی سی اے 2 ، بی سی بی 167 ، بی سی سی 2 ، بی سی ڈی 6 ، بی سی ای 1495 ، ایس سی 2 اور ایس ٹی طبقہ کی 9 درخواستیں داخل کی گئیں۔ مرد درخواست گزاروں کی تعداد729 ہے جبکہ خاتون امیدواروں کی تعداد 1448 ہے۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 23 اپریل ہے ۔ انہوں نے اہل امیدواروں سے اپیل کی کہ اس سہولت سے استفادہ کریں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT