اردو آفیسرس کی جائیدادوں کیلئے 285 درخواستیں داخل

حیدرآباد ۔ 5 ۔اپریل (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود میں 66 اردو آفیسرس تقرر کیلئے آن لائین درخواستوں کے ادخال کا آغاز ہوچکا ہے ۔ ریاست بھر سے درخواست کے ادخال میں حوصلہ افزاء ردعمل دیکھا گیا۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور کے مطابق 2 اپریل سے جملہ 285 درخواستیں آن لائین داخل کی گئیں جن میں گریڈ I عہدہ کیلئے 53 اور گریڈ II کیلئے 232 درخواستیں شامل ہیں۔ 130 درخواست گزار مرد و 155 خواتین ہیں۔ درخواست گزاروں میں او سی طبقہ کے 76 ، بی سی اے I ، بی سی بی 16 ، بی سی ڈی 4 ، بی سی ای 184 اور ایس ٹی طبقہ کے 4 امیدوار شامل ہیں۔ درخواستوں کے ادخال کی آخری تاریخ 23 اپریل ہے۔ 20 مئی کو امتحان منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں امتحانی سنٹر قائم کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT