Saturday , December 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ

اردو اساتذہ کی جائیدادوں پر تقررات کا مطالبہ

میدک۔4مارچ ( ای میل) میناریٹی رائس پروٹیکشن کمیٹی ضلع میدک کا ایک وفد صدر کمیٹی جناب محمد عبدالسلام ‘ سرپرست جناب خواجہ معین الدین کی قیادت میں ضلع کلکٹر کے عوامی دربار میں پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے اردو اساتذہ کے تقررات میں انصاف کرنے اور اردو میڈیم جائیدادوں کی بھرتی میں روسٹر سسٹم کو مستثنی قرار دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے تحریر نمائندگی کی جس میں کمیٹی نے ضلع کلکٹر کو واقف کروایا کہ ڈی ایس سی 1998 تا 2012ء تک کئی جائیدادوں کو روسٹر سسٹم کے تحت روک دیا گیا جبکہ اردو میڈیم ذریعہ تعلیم حاصل کرنے والے ایس سی ‘ ایس ٹی طلبہ دستیاب نہیں ہے ۔ ضلع میدک میں کئی اردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کا فقدان پایا جاتا ہے ۔ اساتذہ نہ ہونے کی وجہ سے ایک طرف اردو اسکولس بند ہونے کے دہانے پر ہے تو دوسری جانب اولیاء طلبہ اپنے بچوں کو ترک تعلیم کروانے پر مجبور ہے ۔ اس سے قبل بھی متعلقہ حکام کو اس جانب توجہ مبذول کروائی گئی لیکن کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ کمیٹی کے ذمہ داروں نے مطالبہ کیا کہ ڈی ایس سی محفوظ زمرہ کے جائیدادوں کو عام زمرہ میں شامل کرتے ہوئے اردو اساتذہ کا تقررات عمل میں لائے جئے اور مجوزہ ڈی ایس سی میں اردو اساتذہ کے تقررات میں انصاف کرے ۔ اس وفد میں عبدالسلیم ‘ تاج الدین ‘ ایاز الدین ‘ غلام صمدانی ‘ رافع التمش و دیگر شامل تھے ۔

TOPPOPULARRECENT