Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اساتذہ کے تقررات اور بینکوں سے قرضوں کی اجرائی پر زور

اردو اساتذہ کے تقررات اور بینکوں سے قرضوں کی اجرائی پر زور

سنگاریڈی /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں آج وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کا اجلاس مورتی اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ضلع میدک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں کرن کمار ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ایم اے رشید ضلع اگزیکیٹیو ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ضلع ڈی ای او رمیش ، نعمت علی سپرنٹنڈنٹ ، آدی لکشمی اے پی ا

سنگاریڈی /18 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جدید کلکٹریٹ میٹنگ ہال سنگاریڈی میں آج وزیر اعظم پندرہ نکاتی پروگرام کا اجلاس مورتی اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ضلع میدک کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ جس میں کرن کمار ضلع اقلیتی بہبود آفیسر ایم اے رشید ضلع اگزیکیٹیو ڈائرکٹر اقلیتی مالیاتی کارپوریشن ضلع ڈی ای او رمیش ، نعمت علی سپرنٹنڈنٹ ، آدی لکشمی اے پی او میپما ، نرسمہا محکمہ ہاوزنگ ، شیلیجا پراجکٹ ڈائرکٹر آئی سی ڈی ایس و دیگر عہدیدار موجود تھے ۔ وزیر اعظم پندرہ نکاتی کمیٹی کے اراکین ایم اے رشید نارائن کھیڑ ، ایم جی انور سنگاریڈی اور محترمہ فریدہ پٹن چیرو نے مسلم طبقہ کے مسائل پیش کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں میں محکمہ اقلیتی کارپوریشن کی جانب سے 50 فیصد سبسیڈی پر قرض کی اجرائی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ لیکن بینک عہدیداروں کی جانب سے تساہلی و لاپرواہی دیکھی جارہی ہے ۔ ایم اے خالق حسینی نے بھی کہا کہ قرض کی اجرائی سے بینک تعاون نہ کرنے کی وجہ سے مسلم نوجوانوں کو قرض حاصل کرنے میں کئی قسم کی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔ ضلع میدک کیلئے 1100 نوجوانوں کو قرض جاری کرنے کا نشانہ مقرر کیا گیا ہے ۔ لیکن مکمل نہیں ہوسکا 28 ہزار اردو میڈیم اسکولس میں زیر تعلیم ہیں لیکن اردو کے مضمون واری اساتذہ کی قلت کی وجہ سے طلباء و طالبات کی تعلیم شدید طور پر متاثر ہو رہی ہے اور 12 ہزار پری میٹریل طلباء کے اسکالرشپس جوکہ سال 2012-13 ہیں واجب الادا ہیں فوری اجرائی عمل میں لایا جائے ۔

ایم اے رشید ایم جی انور نے کہا کہ ضلع میں اردو زبان کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے لیکن اردو زبان کے ساتھ ناانصافیوں کا لامتناہی سلسلہ کیوں اختیار کیا جارہا ہے ۔ تمام اردو میڈیم اسکولس اور آر ٹی سی بسوں پر اردو سائن بورڈ تحریر کروائے جائیں اور ہر اسکول میں مولانا ابوالکلام آزاد ملک کے پہلے مرکزی وزیر تعلیم کی تصویر آویزاں کی جائے اراکین پندرہ نکاتی کمیٹی نے کہا کہ آئی سی ڈی ایس پراجکٹ کے تحت ایک مدرس کو غیر ضروری طور پر ملازمت سے بے دخل کیا گیا جسے دوبارہ بحال کیا جائے ۔ آنگن واڑی پراجکٹ کے مسلم خواتین کے مسائل پر بھی خصوصی توجہ مبذول کی جائے ضلع میں 52 دینی مدارس ہونے کے باوجود صرف 16 مدارس حکومت کی امداد حاصل کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے فی الوقت کوئی جی او جاری نہیں ہوا کہ مدارس میں صرف ٹرینڈ ٹیچرس کی ہی خدمات حاصل کی جائیں ۔ دینی مدارس کو ان کی مرضی کے مطابق انٹرمیڈیٹ اور دسویں جماعت کامیاب طلباء و طالبات کو بھی منتخب کریں ماہ رمضان میں مساجد کی آہک پاشی تعمیر و مرمت کیلئے 10 لاکھ روپئے جاری کئے گئے لیکن بجٹ ناکافی تھا ۔ ڈی ای او ضلع میدک جی رمیش نے کہا کہ ضلع میدک میں 40 اردو میڈیم ہائی اسکولس 30 اپر پرائمری اسکولس اور 133 اردو پرائمری اسکولس موجود ہیں ۔ جن میں 28 ہزار سے زائد طلباء و طالبات تعلیم حاصل کر رہے ہیں ۔ اردو اساتذہ کی کمی دور کرنے ودیا والینٹرس کے تقررات عمل میں لائے گئے ہیں ۔ لیکن چند مقامات سے اساتذہ وظیفہ پر سبکدوش ہوجانے کے بعد ان اساتذہ کی جائیدادیں مخلوعہ ہوچکی ہیں ۔ اس طرح جملہ 250 اردو اساتذہ جائیدادیں مخلوعہ ہیں اور سال 2014 کے ڈی ایس سی میں مذکورہ اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

مورتی اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ضلع میدک نے کہا کہ اردو اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں کے تفصیلات پیش کرنے ضلع ڈی ای او کو ہدایت دی اور اردو میڈیم اسکولس کے طلباء کی تعلیم پر توجہ دینے کہا اور ضلع کے اردو میڈیم اسکولس پر سائن بورڈس اردو زبان میں نصب کرنے کی تاکید اسی طرح محکمہ آرٹی سی بھی اردو میں مواضعات اور شہروں کے نام رکھنے کی ہدایت دی ۔ اقلیتی مالیاتی کارپوریشن اگزیکیٹیو ڈائرکٹر ایم اے رشید پر برہمی کا ا ظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم طبقہ کی جانب سے شکایت کی جارہی ہے کہ قرض کی اجرائی میں تساہلی برتی جارہی ہے ۔ بینک عہدیداروں کے ساتھ ملکر مسلم نوجوانوں کو قرض جاری کرتے ہوئے جلد فائدہ پہونچایا جائے اور فوری 12 ہزار سال 2012-13 کے پری میٹرک طلباء اسکالرشپ کی اجرائی کو یقینی بنانے حیدرآباد میں ریاستی کمشنر اقلیتی بہبود شیخ محمد اقبال کو یاد دہانی کروائیں ۔ اس موقع پر محمد شاکر ریاض احمد خان ، پرکاش ، رمیش اور دیگر عہدیدار موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT