Wednesday , December 12 2018

اردو اساتذہ کے تقررات کا مطالبہ

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر کل شب انڈین یونین مسلم لیگ محبوب نگر کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر عدم تقررات سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور وہیں مدارس کی بقاء پ

محبوب نگر ۔ 18 ۔ ڈسمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کے دورہ محبوب نگر کے موقع پر کل شب انڈین یونین مسلم لیگ محبوب نگر کے وفد نے ملاقات کرتے ہوئے ایک یادداشت پیش کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ اردو میڈیم مدارس میں اساتذہ کی مخلوعہ جائیدادوں پر عدم تقررات سے طلباء کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور وہیں مدارس کی بقاء پر سوال پیدا ہورہا ہے ۔ تقررات پر بلاوجہ غفلت اور تعطل سے کام لیا جارہا ہے ۔ علاوہ ازیں اردو کو روزگار سے جوڑنے کیلئے بھی ضروری اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ۔ ریاست بھر میں تقریباً 2000 اردو جائیدادوں پر تقررات عمل میں لائے جائیں ۔ وفد میں مرزا قدوس بیگ جوائنٹ کنوینر ریاستی مسلم لیگ اور ضلع قائد محمد عبدالقادر شامل تھے ۔ قائدین نے مزید مطالبہ کیا کہ اردو کو سرکاری زبان کمیشن میں نمائندگی دی جائے یا پھر دوسری سرکاری زبان کمیشن قائم کرتے ہوئے اردو کی ترقی اور مستحقہ مقام دینے کے اقدامات کئے جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT