Sunday , January 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اردو اسکول دنتن گوڑہ میں کمرہ جماعت ناکافی

اردو اسکول دنتن گوڑہ میں کمرہ جماعت ناکافی

کاغذنگر ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے اردو اپر پرائمری اسکول دنتن گوڑہ میں حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے پروگرام ’’ہمارے گاؤں ہمارے منصوبے ‘‘ کے تحت گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مسٹر اے شنکر نے اسپیشل آفیسر کی حیثیت سے شرکت کی ۔ محترمہ نفیس موتی بیگم صدر معلمہ نے مخاطب کرتے ہوئے موصوف کے علم میں یہ بات ل

کاغذنگر ۔ 23 جولائی ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کاغذنگر کے اردو اپر پرائمری اسکول دنتن گوڑہ میں حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے پروگرام ’’ہمارے گاؤں ہمارے منصوبے ‘‘ کے تحت گرام سبھا کا انعقاد عمل میں آیا جس میں مسٹر اے شنکر نے اسپیشل آفیسر کی حیثیت سے شرکت کی ۔ محترمہ نفیس موتی بیگم صدر معلمہ نے مخاطب کرتے ہوئے موصوف کے علم میں یہ بات لائی کہ مدرسۂ ہذا میں کمرے ناکافی ہیں جس کی وجہ طلباء اور طالبات کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ موجودہ کمرے بھی خستہ حالت میں ہیں اُن کی مرمت اور آہک پاشی کی شدید ضرورت ہے ۔مدرسے میں نئے کمروں کی تعمیر کو جلد از جلد پایۂ تکمیل کو پہنچایا جائے ۔ مدرسے کے روبرو پکی سڑک نہ ہونے کی وجہ برسات میں طلباء کو پھسل کر گرنے کا خوف ہے ۔سڑک کی پکی تعمیر کے سلسلہ میں غور کیا جائے تو بہتر رہے گا ۔ مسٹر اے شنکر نے مخاطب کرتے ہوئے اس پروگرام کے اغراض اور مقاصد کے تعلق سے شرکاء کو واقف کروایا۔انھوں نے کہا کہ حکومت یہ چاہتی ہے کہ گاؤں کے تمام افراد کو پینے کے لئے صاف ستھرا پانی سربراہ کیا جائے ۔ گاؤں اور محلہ جات میں سڑکوں اور بجلی کا معقول انتظام ہو ۔ گاؤں میں بیماریوں کی روک تھام کے لئے موثر اقدامات کئے جائیں اور عوامی صحت کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے ۔ گاؤں میں تعلیم کا خصوصی انتظام ہونا چاہئے اور تمام افراد کو معیاری تعلیم حاصل ہونی چاہئے ۔ اس جلسے کی کارروائی معلم جناب سید قدرت اﷲ کفیل نے بُحسن و خوبی چلائی ۔ اس جلسے میں موضع بارے گوڑہ گرام پنچایت سرپنچ شریمتی گرے وملا ، جناب منظور احمد اسکول کمیٹی چیرمین ، محترمہ شہناز انجم وائس چیرمین اور اساتذہ جناب محمد حمایت علی ، محترمہ رقیہ بانو ، محترمہ بلقیس جہاں اور جناب فیاض الرحمن CRP کے علاوہ اولیائے طلباء کی کثیرتعداد موجود تھی ۔ مسٹر رویندر کے شکریہ پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔ بعد ازاں اسپیشل آفیسر مسٹر اے شنکر محلے پاکیزہ نگر کی گلیوں اور سڑکوں کا معائنہ کیا اور دیگر مسائل کی جانکاری حاصل کی ۔ انھوں نے تیقن دیا کہ مدرسۂ ہذا کے مسائل کے تعلق سے اعلیٰ عہدیداروں سے بات چیت کرکے مناسب حل نکالنے کی کوشش کی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT