Tuesday , June 26 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے پر زور

اردو اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں اسلامی تعلیمات کو عام کرنے پر زور

آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا خطاب

آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب ، ڈپٹی چیف منسٹر جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔9مارچ(سیاست نیوز) اسلام امن ‘بھائی چارہ اور اخوت کی تعلیمات کو عام کرنے والا مذہب ہے جس کو دیگر مذاہب تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورتوں میں سے ایک ہے۔ آج یہاں پرکاشم حال ‘ نامپلی میں آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول کی سالانہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ ریاست الحاج محمد محمو دعلی ان خیالات کا اظہار کیا ۔ جناب محمد محمود علی نے کہاکہ اُردو ‘ انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میںاسلامی بھی تعلیما ت کو عام کرتے ہوئے مذہب اسلام کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا منھ توڑ جواب دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مذہب اسلام کو انسانیت کی خدمات کا پیغام عام کرنے والا مذہب قراردیا ۔ انہوں نے اسلام دشمن طاقتوں کی سازشوں کا ناکام بنانے کے لئے دینی اور عصری تعلیم سے مسلم معاشرے کو جوڑ نے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے سرکار دوعالمؐ نے اپنی امت کو تعلیم حاصل کرنے کے لئے چین بھی جانا پڑے تو امت کو جانے اور علم حاصل کرنے کی حکم دیا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر نے کہاکہ تعلیم ہی ایک ایسی نعمت ہے جس کے ذریعہ معاشرے کی تمام برائیوں کو ختم کرنے کا ہمیںموقع ملے گا۔ انہوں نے حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے مسلمانوں کو تعلیم اور ملازمتوں میںبارہ فیصد تحفظات کے لئے قائم کردہ میناریٹی کمیشن آف انکوائری کا بھی ذکر کیا۔ ریاست تلنگانہ میں اندرون ایک سال ایک لاکھ سے زائد ملازمتوں پر تقرر کیاجائے گا جس میںمسلمانوں کو بارہ فیصد تحفظات فراہم کرنے کا انہوں نے یقین دلایا۔جناب محمد محمود علی نے کہاکہ اسکول انتظامیہ سے آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس ٹریننگ سنٹرز قائم کرنے کا مشورہ دیا تاکہ مسلم نوجوانوں کو آئی اے ایس ‘ آئی پی ایس عہدوں پرتقرر کا موقع فراہم کیا جاسکے۔ جناب محمد محمود علی ایسے اداروں میںجہاں پر مسلم طلبہ کو آئی اے ایس‘ آئی پی ایس ٹریننگ دی جارہی ہے انہیں میناریٹی ویلفیراداروں کے ذریعہ تعاون کا بھی تیقن دیا ۔انہوں نے کہاکہ حکومت تلنگانہ ریاست کے اقلیتی طبقات بالخصوص مسلمانوں کی ترقی کے لئے سنجیدہ ہے جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلم معاشرے کو چاہئے کہ وہ تعلیم کو اہمیت دیتے ہوئے اپنے ماضی کے موقف کو بحال کرنے میں حکومت تلنگانہ کے ساتھ تعاون کرے۔ انہوں نے اسکول انتظامیہ کی کوششوں کی بھی ستائش کی اور کہاکہ عصری او ردینی تعلیم کی یکساں فراہمی کے ذریعہ جو پیغام آئی پی ایس انٹرنیشنل اسکول انتظامیہ دینے کی کوشش کررہا ہے وہ دیگر تعلیمی اداروں کے لئے بھی ایک مثال ہے۔اسکول انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی چیف منسٹر الحاج محمد محمو دعلی کو مومنٹو بھی پیش کیاگیا۔

TOPPOPULARRECENT