Tuesday , January 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو اور تعلیم کیلئے دوڑ، کرکٹر لکشمن نے پرچم دکھاکر افتتاح کیا

اردو اور تعلیم کیلئے دوڑ، کرکٹر لکشمن نے پرچم دکھاکر افتتاح کیا

حیدرآباد 9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹر وی وی ایس لکشمن اور سینئر پولیس افسر اے کے خان نے اردو زبان اور تعلیم کے فروغ کیلئے مولانا ابوالکلام آماد یونیورسٹی (مانو) کے زیر اہتمام آج گچی باولی میں منعقدہ دوڑ کا پرچم دکھا کر افتتاح کیا ۔ مہاتما گاندھی اور پنڈت جواہر لعل نہرو کے ساتھی مجاہد آزادی اور آزاد ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش تقاریب کے ایک حصہ کے طور پر ’مانو‘ نے اردو زبان اور تعلیم کے فروغ کیلئے اس دوڑ کا انعقاد عمل میںلایا جس میں مانو کے علاوہ یونیورسٹی آف حیدرآباد، عثمانیہ یونیورسٹی اور دیگر اعلی تعلیمی اداروں کے سینکڑوں طلبہ نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT