Tuesday , July 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو آفیسرس تقررات کے امتحانات کے ہال ٹکٹس کی اجرائی

اردو آفیسرس تقررات کے امتحانات کے ہال ٹکٹس کی اجرائی

ایک منٹ کی تاخیر پر امتحانی مراکز میں داخلہ کی عدم اجازت
حیدرآباد 14 مئی (سیاست نیوز) محکمہ اقلیتی بہبود میں 66 اردو آفیسرس کے تقررات سے متعلق 20 مئی کو منعقد شدنی امتحان کے ہال ٹکٹس کی اجرائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سکریٹری ڈائرکٹر اردو اکیڈیمی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ آن لائن ہال ٹکٹ کی اجرائی کا آج سے آغاز ہوگیا۔ امیدوار ویب سائیٹ www.tsua.in سے اپنا ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے امیدواروں سے اپیل کی کہ وہ مقررہ وقت سے پہلے ہال ٹکٹ کے ساتھ امتحانی مرکز پر موجود رہیں۔ امیدواروں کے ایک منٹ تاخیر سے آمد کی صورت میں امتحان ہال میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ گریڈ I کے تحت 6 اور گریڈ II کے تحت 60 جائیدادوں کے سلسلہ میں 5 امتحانی مراکز قائم کئے گئے جو نظام کالج (بشیرباغ)، جی رنگا راجو انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (کوکٹ پلی)، ملاریڈی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (سکندرآباد)، وی این آر وگنانا جیوتی انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (نظام پیٹ، حیدرآباد) اور ایم ایل آر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (دنڈیگل، قطب اللہ پور، میڑچل) ہیں۔ 5 ہزار سے زائد طلبہ امتحان میں شرکت کریں گے۔ گریڈ II کا امتحان صبح 10 تا 1 بجے دن جبکہ گریڈ I جائیدادوں کے لئے امتحان دوپہر 2 تا شام 5 بجے منعقد ہوگا۔ ایسے امیدوار جو دونوں جائیدادوں کے لئے درخواست داخل کرچکے ہیں، اُن کے لئے ایک ہی امتحانی مرکز پر انتظام کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT