Tuesday , December 12 2017
Home / ہندوستان / اردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے

اردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے

نئی دہلی،6؍اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام)اردو اکادمی، دہلی اسکولوں کے طلباء و طالبات میں تعلیم کا ذوق و شوق پیدا کرنے اور ان میں مسابقت کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے ہر سال تعلیمی مقابلے منعقد کرتی ہے ۔ یہ مقابلے 9 تا 26 اکتوبر اکادمی کے ’’قمررئیس سلور جوبلی آڈیٹوریم‘‘، پی۔ او۔بلڈنگ، کشمیری گیٹ، دہلی میں منعقد ہوں گے ۔ یہ اطلاع یہاں جاری بیان میں دی گئی۔ اکیڈمی ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم آنے والے طلباء و طالبات کو انعام دیتی ہے اور بچوں کی ہمت افزائی کے لیے ترغیبی انعام بھی دیتی ہے ۔یہ تعلیمی مقابلے دہلی کے پرائمری تا سینئر سیکنڈری اردو اسکولوں کے طلباء و طالبات کے درمیان منعقد ہوتے ہیں۔ ان مقابلوں میں غزل سرائی، تقریری ، فی البدیہ تقریری، اردو ڈرامہ، بیت بازی، سوال و جواب (کوئز)، مضمون نویسی اورامنگ پینٹنگ مقابلے شامل ہیں۔ مقابلوں میں شرکت کرنے والے والے طالب علموں کو یہ ہدایت بھی دی جاتی ہے کہ مقابلے میں اپنا شناختی کارڈ لگاکر آئیں۔ شناختی کارڈ نہ ہونے کی صورت میں اسکول کے پرنسپل کا دستخط شدہ عارضی شناختی کارڈ ضروری ہے ۔ مقابلے میں شرکت کے لیے قواعد و ضوابط اور پروگرام اکادمی کی ویب سائٹ: اکادمی کی ویب سائٹ www.urduacademydelhi.com پر دیکھے جاسکتے ہیں۔متعلقہ پرنسپل صاحبان سے گزارش ہے کہ اپنے اسکول کے طلبا کو ان مقابلوں میں شرکت کرنے کی ترغیب دیں۔

TOPPOPULARRECENT