Friday , February 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو اکیڈیمی ، اقلیتی کمیشن و حج کمیٹی میں تقررات کا تیقن

اردو اکیڈیمی ، اقلیتی کمیشن و حج کمیٹی میں تقررات کا تیقن

اسمبلی میں جیون ریڈی کے استفسار پر چیف منسٹر کے سی آر کا بیان
حیدرآباد ۔9۔ نومبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ اردو اکیڈیمی ، اقلیتی کمیشن اور حج کمیٹی 10 ویں شیڈول کے اداروں میں شامل ہیں اور دونوں ریاستوں میں اداروں کی تقسیم کے بعد ان پر تقررات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج کمیٹی میں صرف عہدیداروں کی موجودگی کے باوجود عازمین حج کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کے صدرنشین یا ارکان کے بغیر کئے گئے انتظامات کی مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے پارلیمنٹ میں ستائش کی۔ اسمبلی میں کانگریس کے جیون ریڈی نے اقلیتی اداروں پر تقررات کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدم تقررات کے سبب اداروں کی کارکردگی متاثر ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT