Sunday , January 21 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو اکیڈیمی سے ادبا ، شعراء ، مصنفین و صحافیوں کی ڈائرکٹری

اردو اکیڈیمی سے ادبا ، شعراء ، مصنفین و صحافیوں کی ڈائرکٹری

ادخال تفصیلات کی آخری تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع

ادخال تفصیلات کی آخری تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع

حیدرآباد ۔ 11 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش کے زیر اہتمام ریاست کے اردو ادباء و نقاد ، شعراء ، مصنفین ، صحافیوں اور اردو اداروں و انجمنوں کی ڈائرکٹری کی اشاعت کے لیے اردو داں اصحاب سے 15 اپریل تک اپنی تفصیلات داخل کرنے کی خواہش کی گئی تھی ۔اس خصوصی میں مختلف اردو داں اصحاب کی تفصیلات وصول ہورہی ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلہ میں اردو کی مختلف انجمنوں ، اداروں اور ادبا و شعراء ، صحافیوں و مصنفین کی نمائندگیوں پر تفصیلات داخل کرنے کی تاریخ میں 30 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری نے اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈائرکٹری میں ناموں کی شمولیت کے لیے اردو داں اصحاب اپنا مکمل بائیو ڈاٹا ( امور حیات ) ، پاسپورٹ سائز رنگین تصویر کے ساتھ روانہ فرمائیں ۔ دیگر تفصیلات میں اصل نام ، قلمی نام ، تخلص ، ولدیت ، تاریخ پیدائش ، مقام پیدائش ، تعلیمی قابلیت ، پیشہ ، مصروفیات ، علمی و ادبی اداروں سے وابستگی ، تصانیف ، انعامات و اعزازات کی تفصیل ، بیرونی ممالک کا سفر ، رہائشی پتہ ، فون نمبر / سیل نمبر ، اس کے علاوہ اگر کسی تصنیف کے بارے میں یا اپنی شخصیت کے بارے میں کسی مستند تبصرہ نگار کی رائے ہو تو اس کی زیراکس کاپی منسلک کریں ۔ پروفیسر ایس اے شکور ڈائرکٹر / سکریٹری اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش نے تمام اردو داں حضرات سے خواہش کی ہے وہ درجہ بالا تفصیلات کے ساتھ اپنے بائیو ڈاٹا 30 اپریل تک صدر دفتر اردو اکیڈیمی آندھرا پردیش چوتھی منزل حج ہاوز نامپلی حیدرآباد میں بذریعہ پوسٹ یا بالمشافہ داخل کردیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT