Wednesday , January 17 2018
Home / شہر کی خبریں / اردو اکیڈیمی کے لیے حکومت اے پی سے رقمی اجرائی

اردو اکیڈیمی کے لیے حکومت اے پی سے رقمی اجرائی

حیدرآباد۔/12ڈسمبر، ( سیاست نیوز) حکومت آندھرا پردیش نے اردو اکیڈیمی کیلئے 41 لاکھ 34ہزار روپئے کا بجٹ جاری کیا ہے۔ مالیاتی سال 2014-15 کے غیر منصوبہ جاتی مصارف کے تحت اردو اکیڈیمی کی امداد کے تحت یہ رقم منظور کی گئی۔ اس میں ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 38لاکھ 10ہزار روپئے مختص کئے گئے جبکہ 3لاکھ24ہزار دیگر مصارف پر خرچ کئے جائیں گے۔ کمشنر اقلیتی بہبود آندھرا پردیش کو اس رقم کے حصول اور خرچ کا مجاز گردانا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اردو اکیڈیمی کی تقسیم کا عمل ابھی تک مکمل نہیں ہوا اور موجودہ اکیڈیمی ہی دونوں ریاستوں کیلئے خدمات انجام دے رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT